اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر خراج تحسین کی مستحق ہے
پاکستان ائیر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوایا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کی بہترین جنگی پالیسی کی وجہ سے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا،وطن کی خاطر قربان ہونے والوں کو بزنس کمیونٹی خراج عقیدت پیش کرتی ہے،افواج پاکستان کے جواب کے بعد آئندہ بھارت کی ایسی جرات نہیں ہوگی،پاکستان کے عوام اور بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595452