پاکستان نے ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں قازقستان کو 1-3 سے ہرا دیا

44

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان نے ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں قازقستان کو 1-3 سے ہرادیا۔ میانمار میں جاری ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اور قازقستان کی ٹیموں کے درمیان چار سیٹ کھیلے گئے‘ پاکستان پہلے سیٹ میں 25۔21 سے اور دوسرے سیٹ میں 25۔18 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرے سیٹ میں پاکستان کو قازقستان کے ہاتھوں 25۔17 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیٹ میں پاکستان نے 25۔18 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1۔1 شکست دی جبکہ تیسرے سیٹ میں بھی 25۔18 سے اور چوتھے سیٹ میں پاکستان نے قازقستان کو 25۔21 سے ہرا کر میچ 3۔1 سے جیت لیا۔ کوا چیمپئن شپ میں 16 سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا ،ہانگ کانگ، جاپان، قازقستان، سعودی عرب ،ویت نام، تائیوان، پاکستان ، قطر بحرین ، تھائی لینڈ، چین، بھارت،نیوزی لینڈ شامل ہیں۔