28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان نے ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں کانسی...

پاکستان نے ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):پاکستانی ٹیم نے بحرین میں 15ویں ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مہارت اور ٹیم ورک کے زبردست مظاہرے میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان کو 3-0 کی فیصلہ کن فتح کے ساتھ شکست دی۔ سیٹ کا اسکور 25-13، 25-21، اور 25-17 تھا، جو پاکستان کے کھلاڑیوں نےبہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس شاندار کارکردگی نے پاکستان کو 16 شریک ممالک میں تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا، جن میں بحرین، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، جاپان، چائنیز تائپے، سعودی عرب، قازقستان، ایران، چین، لبنان، فلپائن، بھارت، کوریا اور کویت کی قابل ذکر ٹیمیں شامل تھیں۔

- Advertisement -

یہ فتح نہ صرف کانسی کا تمغہ لے کر آئی ہے بلکہ پاکستان والی بال کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ہے، جو ملک میں کھیل کی ترقی اور صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان انڈر 18 ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان والی بال فیڈریشن کی لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہیڈ کوچ سعید احمد خان کی ماہرانہ رہنمائی ،کوچنگ اسٹاف کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور سخت ٹریننگ میں ٹیم ایشین والی بال کے منظر نامے میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔

تربیتی طریقہ کار نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنایا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کی حمایت اور قیادت پاکستان میں والی بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کے وژن اور کوششوں نے کھیل کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

یہ کامیابی والی بال کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطحوں پر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے فیڈریشن کے عزم کی عکاس ہے۔کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان انڈر 18 مینز والی بال ٹیم نے آئندہ عالمی چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490634

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں