پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا

121

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا ہے جبکہ میزبان ملائیشیاءکی ٹیم چیمپئن بننے میں کامیاب ہو گئی، بھارت نے تیسری اور برونائی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اتوار کے روزکوالالمپور، ملائیشیاءمیں کھیلے گئے چیمپئن شپ کا فائنل میچ پاکستان اور ملائیشیاءکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، پہلے ہاف میں پاکستان کو ملائیشیاءکے خلاف 11-6 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں میچ 16-16 گول سے برابر رہا اور تیسرے ہاف میں ملائیشیاءکو 62-24 گول سے برتری حاصل رہی