22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے...

پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کر دی ، بلال بن ثاقب

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے کرپٹووبلاک چین اورپاکستان کرپٹوکونسل کے چیف ایگزیکٹوآفیسربلال بن ثاقب نے کہاہے کہ کرپٹوکرنسی میں پاکستان کامستقبل روشن ہے،عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے شراکت داروں کو راغب کرنے کیلئے پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کر دی ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکا کے شہرلاس ویگاس میں منعقدہ بٹ کوائن ویگاس 2025کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کانفرنس میں تاریخی اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے پہلی سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کاتعارف کرایا جسے حکومت کی سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی موجود تھے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہ صرف ایک پالیسی اقدام نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر نئی شناخت کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا وہ صرف ایک مشیر نہیں بلکہ ایک پوری نسل کی آواز ہیں جوآنا لائن، آن چین اورپرعزم ہے۔

- Advertisement -

بلال بن ثاقب نے پاکستان کو کرپٹو دنیا میں قائدانہ مقام دلانے کے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں کرپٹوکامستقبل تابناک ہے جہاں 4 کروڑ سے زائد کرپٹو والٹس، 23 سال کی اوسط عمر اور دنیا کی بڑی فری لانس معیشت موجود ہے،قومی بٹ کوائن والٹ قائم کیا گیا ہے، جس میں حکومت کی تحویل میں موجود ڈیجیٹل اثاثے رکھے جائیں گے، یہ اثاثے نہ فروخت کیے جائیں گے، نہ ہی ان کی قیاس آرائی کی جائے گی بلکہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی مستقبل پر اعتماد کی علامت ہوں گے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کیا اور کرپٹو کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی۔

بلال بن ثاقب نے کہاکہ کہ پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کر دی ہے تاکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے شراکت داروں کو راغب کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جو ضابطہ جاتی نگرانی فراہم کرے گی، سرمایہ کاروں کو تحفظ دے گی اور ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کو منظم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بٹ کوائن دونوں کو بدنام کیا گیا ہے، لیکن اگر آپ خبروں سے آگے دیکھا جائے تو دونوں صلاحیت، استقامت اور وژن کی علامت ہے۔

انہوں نے اس شعبہ سے وابستہ سرمایہ کاروں وشراکت داروں کومدعوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس حوالہ سے موزوں مقام ہے،پاکستان کے نوجوان، یہاں کی توانائی، آپ کے مشن کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602618

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں