اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دانشمندی اور ذمہ داری سے دیا۔
ہفتہ کونجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے کبھی جارحانہ رویہ اختیار نہیں کیا بلکہ اپنے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب مضبوطی سے دینے کاعزم برقراررکھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔
"ہمارا نقطہ نظر امن اور انصاف پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بار بار جنیوا کنونشنز اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ عمل مودی حکومت کی فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جس پر ہندوتوا نظریہ کا غلبہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی جانب سے سرحد پار خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان ایک پائیدار امن میکانزم پر زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595414