پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹ مسترد کر دی

110

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے منگل کے روز بھارتی میڈیا کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کے اعضاءکاٹنے کی جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹ مسترد کر دی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ رپورٹ من گھڑت اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک کھلی کوشش ہے۔ پاکستان کی فوج ایک ذمہ دار اور پیشہ ور فوج ہے اور کبھی بھی ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی اور نہ ہی ایسے کسی عمل کی حمایت کرتی ہے، پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری اور سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار اور چوکس رہتی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت 2003ءکے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر کے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی پرتشدد کارروائیوں سے ہٹانے کیلئے کررہا ہے۔