اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر 21ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔اتوار کوپاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کے نورزمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 12/10، 9/11، 13/11اور 9-11سے شکست دی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 35منٹ تک جاری رہا ۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے محمدحمزہ خان نے بھارت کے پارتھ ا مبانی کو 11/7، 11/5اور 11/4سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 20منٹ تک جاری رہا ۔واضح رہے ایونٹ 8سے 12فروری تک چنائی میں جاری رہا ۔