پاکستان نے بھارت کی جانب سے  ایل او سی کے ساتھ یو این مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

57

اسلام آباد۔20دسمبر  (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کی جانب سے  ایل او سی کے ساتھ یو این مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔اقوام متحدہ ،بھارت کی جانب سے مبصر مشن  کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی شفاف تحقیقات کرے۔پاکستان نے یو این کے سیکرٹری جنرل اور صدر کے نام خط لکھ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط میں میں لکھا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی گاڑی، جس پر اقوام متحدہ کا لوگو اور نیلے رنگ کا جھنڈا لگا تھا،کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا – ایسا لگتا ہے کہ بھارت  یو این مشن کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور پاکستان کے خلاف ایک اور  فوجی مہم  جوئی کی سازش کر رہا ہے۔خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کو قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آر ایس ایس-بی جے پی حکومت اپنے اندرونی  مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لئے ، اور پاکستان کے خلاف کسی اور مہم جوئی کا جواز پیدا کرنے کے لئےجعلی فلیگ اپریش حملہ  کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو بھارت نے چوبارہ غلطی کی تو پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق  رکھتا ہے اور بھر پور جواب دینگے۔پاکستان کے مستقل نمائندے نے خط میں اقوام متحدہ سے استدعا ہے کہ وہ یو این مبصر مشن پر حملے کی شدید مذمت کریں اور بھارت پر زور دے کہ وہ  جنگ بندی معاہدے پر مکمل  عملدرامد  کرے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کو  خط میں یہ یاد دہانی بھی کرائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اور غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلاتی بندش کو اب 500 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ اگست 2019 کے بعد سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی قابض افواج کے مظالم اور جرائم کو اجاگر کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ بھارت کا حتمی منصوبہ مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی تناسب کو مسلم اکثریتی علاقے سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا ہے