29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ذمہ دارانہ رویہ...

پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اپنایا

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اپنایا۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان نے ذمہ داری سے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جذباتی ردعمل ظاہر کرنے کے بجائےخاص طور پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بھر پور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تاریخی اور سخت ردعمل کے بعد بھارت اب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ہم میدان جنگ میں جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ایک ذمہ دار اور باشعور ریاست کے طور پر ہم نے بات چیت کا راستہ منتخب کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ثبوت ہے کہ جنگ کوئی حل نہیں ہے۔اس بحران کے دوران ہمارا نقطہ نظر حکمت عملی پر مبنی تھا نہ کہ جذبات پر۔ دنیا نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم اور اپنے دفاع کی صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں