اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان نے ہفتہ کوزمین سے زمین تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکامیاب آزمائشی تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابرافتخار نے ٹوئٹرپراپنی ٹویٹ میں کہاہے کہ آزمائشی تجربہ کامقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اورتکنیکی پیرا میٹروں کوجانچنا تھا۔