شارجہ ۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔پاکستان کی …
پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

مزید خبریں
شارجہ ۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
محمد نواز بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 16 اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے حیدر علی نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 172 رنز کے ہدف کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹ پر 140 رنز بناسکی۔یو اے ای کی جانب سے علی شان 61 اور محمد وسیم 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔








