اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سربراہی میں جی۔77 اور چین کے پلیٹ فارم سے ”لاس اینڈ ڈیمیج” کے مطالبہ کی منظوری کیلئے پاکستان نے کامیابی سے قیادت کی ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مطالبہ کی منظوری بہترین سفارتکاری کا مظہر ہے، جس کے نتیجہ میں اس کو ممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس حوالہ سے کام کرنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر تمام ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔