پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز برابر کرلی

68

ابوظہبی ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز برابر کرلی‘ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین بالنگ کے عیوض مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دیا ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جی ایچ روکر 28‘ منرو 13‘ ولمسن اور لیٹھم ایک ایک رنز‘ نکولس 33‘ گرانڈ ہوم 3‘ ٹی جی سوڈی اور آئی ایس سوڈی نے 13‘ 13 اور بولٹ ایک رنز بناکر آ¶ٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے روز ٹےلر نے ناقابل شکست 120 گیندوں پر 86 رنز سکور کیے۔