27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے ذمہ داری سے کام لیا اور بھارتی جارحیت کا منہ...

پاکستان نے ذمہ داری سے کام لیا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، حنیف عباسی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہےکہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے سامنے پختگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگیں کبھی مسائل حل نہیں کرتیں اور پاکستان نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی تاہم پیشکش قبول کرنے کے بجائے بھارت نے فوجی اشتعال انگیزی کا انتخاب کیا اور پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے ابتدا میں تحمل کا مظاہرہ کیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم امن اور ایک معقول حل چاہتے تھےلیکن بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملے شروع کیے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان نے جواب دیا تو ہم نے پوری طاقت کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں