- Advertisement -
کینز ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے سہ روزہ ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو آﺅٹ کلاس کر دیا اور 201 رنز سے کامیابی حاصل کرکے دورے کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر لیا، اظہر علی کی 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کےلئے 311 رنز کا ہدف دیا، کرکٹ آسٹریلیا الیون مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ارجن نائر 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ محمد نواز نے تین جبکہ محمد عامر اور راحت علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33064
- Advertisement -