13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے عالمی ماحولیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم کی مسلسل حمایت کی...

پاکستان نے عالمی ماحولیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم کی مسلسل حمایت کی ہے،رومینہ خورشید عالم

- Advertisement -

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی ماحولیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم کی مسلسل حمایت کی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امداد نہیں مانگ رہے بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کی حمایت کر رہے ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کو بااختیار بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس وسائل ہوں، اس سلسلے میں ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں اور عالمی ماحولیاتی فنڈز میں انہیں ان کا حصہ دیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ ​​کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الوزارتی رابطہ کاری کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565186

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں