پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کر دی

178
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 2034 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا ارادہ ظاہر کرنے پر پاکستان نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں کی اس کوشش میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ سعودی عرب ایک یادگار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔