پاکستان نے قونصلر رسائی کے معاہدہ کے تحت 282 قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی، دفتر خارجہ

91
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی)حکومت پاکستان نے پاکستان میں قید 282 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق 55 سول اور 227 ماہی گیروں کی فہرست پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدہ کے تحت حوالے کی گئی ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ 21 مئی 2008ءکو طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک اپنے ہاں زیر حراست ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا سال میں دو مرتبہ تبادلہ کرنے کے پابند ہیں۔ ان فہرستوں کا تبادلہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔