پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو معمول کے مطابق پیش کرنے کے غلط تاثر دینے کی بھارتی کوششوں کومستردکردیا مقبوضہ کشمیر بدستوردنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں بھارت کی جارح افواج بھاری تعداد میں تعینات ہیں،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال کو معمول کے مطابق پیش کرنے کے غلط تاثر دینے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر بدستوردنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں بھارت کی جارح افواج بھاری تعداد میں تعینات ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے اتوار کویہاں جاری بیان میں بھارت کے قومی سلامتی مشیر کی حالیہ بریفنگ میں …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال کو معمول کے مطابق پیش کرنے کے غلط تاثر دینے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر بدستوردنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں بھارت کی جارح افواج بھاری تعداد میں تعینات ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے اتوار کویہاں جاری بیان میں بھارت کے قومی سلامتی مشیر کی حالیہ بریفنگ میں دیئے گئے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حالات معمول پرہونے کے بھارتی دعووں کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدستورکرفیو نافذ ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر بدستور دنیاءکی سب سے بڑی جیل ہے،5 اگست کوبھارت کے جبرواستبداسد پرمبنی یکطرفہ وغیرقانونی اقدامات ، جن کا مقصد جموں وکشمیر کی تسلیم شدہ بین الاقوامی حیثیت اوراقوام متحدہ کی زیرنگرانی استصواب رائے کے نتائج پراثرانداز ہونے کیلئے وہاں آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنا ہے، کے بعد بعد سے لیکراب فورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی جاری ہے۔ترجمان نے کہاکہ کشمیری قیادت بدستورنظربند یا جیلوں میں ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اورانسانی حقوق کی تنظیمیں انسانی المیہ کی صورتحال بالخصوص بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری، بھارتی قابض فورسز کی جانب سے والدین پردباﺅ ڈالنے اوران کے جذبہ حریت کو کچلنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں کی معطلی بالخصوص لینڈلائن، موبائی فون اورانٹرنیٹ اورمیڈیا کی بندش کی بھی نشاندہی کررہاہے، مقبوضہ کشمیر میں دکانیں بندہیں، کشمیری نمازجمعہ کیلئے مساجد نہیں جاسکتے، مقبوضہ علاقوں میں اشیائے خوراک بالخصوص بچوں کیلئے خوراک اورضروری ادوایات کی قلت ہے۔