33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں وائٹ واش...

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں وائٹ واش کر دیا

- Advertisement -

دبئی ۔ 04 نومبر (اے پی پی) بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کے بعد شاداب خان، عماد وسیم اور وقاص مقصود کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، بابر اعظم نے 79 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، حفیظ 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 16.5 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 13 کے سکور پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن نے گلین فلپس کے ساتھ مل کر عمدہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 83 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کی امید دلائی تاہم اننگز کے 13ویں اوور میں شاداب خان نے ولیمسن اور فلپس کو آﺅٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، اس کے بعد عماد وسیم اور وقاص مقصود نے حریف کھلاڑیوں کو زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرنے دیا، کیویز نے 23 رنز پر آخری 8 وکٹیں گنوائیں، ولیمسن کی 60 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، شاداب خان نے 3، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے 2، 2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی، بابر اعظم میچ اور محمد حفیظ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=120666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں