پاکستان نے نیپال بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

105
پاکستان نے نیپال بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان نے نیپال بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بدھ کوغنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنزبنائے۔پاکستان نے 101 کا ہدف 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا ۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر نعمت اللہ نے 30 بالز پر 73 اور محمدصفدر نے 14 بالزبر 24 رنزناٹ أؤٹ بنائے۔