14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان نے ویتنام کو 2-1 سے شکست دے کر ڈیوس کپ جونیئرز...

پاکستان نے ویتنام کو 2-1 سے شکست دے کر ڈیوس کپ جونیئرز فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ملائیشیا میں جاری ڈیوس کپ جونیئرز کے چوتھے روز ٹیم پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویتنام کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ افتتاحی سنگلز میچ میں ویتنام کے لی ٹین انہ نے ابوبکر طلحہ کو 6-2، 6-3 سے شکست دی تاہم پاکستان نے دوسرے سنگلز میں زبردست واپسی کی، جہاں میکائل علی بیگ نے ٹران ڈک منہ کو 6-1، 6-3 سے آئوٹ کلاس کیا۔ فیصلہ کن ڈبلز میچ میں پاکستانی جوڑی حمزہ رومن اور ابوبکر طلحہ کی غیر معمولی کارکردگی دیکھنے میں آئی، جنہوں نے لی ٹین انہ / وو ہوئی ہوانگ کو 6-0، 6-0 سے بے عیب فتح کے ساتھ غلبہ حاصل کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا ٹائٹل کے مقابلے میں انڈونیشیا سے مقابلہ ہوگا۔پاکستان ٹینس فیڈریش کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا "فائنل پر توجہ مرکوز کریں، اور امید ہے کہ آپ فتح گھر لے آئیں گے۔ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے بھی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی اور ان کے آنے والے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کل فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572548

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں