فلوریڈا۔4اگست (اے پی پی):صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والا 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث …
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 13رنز سےہراکر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی

مزید خبریں
فلوریڈا۔4اگست (اے پی پی):صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والا 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 74 اور صائم ایوب نے 66 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
صاحبزادہ فرحان کو شاندار بیٹنگ پر میچ جبکہ محمد نواز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاؤڈر ہل، فلوریڈامیں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستان ٹیم نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناکر میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 190رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 74 اور صائم ایوب نے 66 رنز بنائے،دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر پاکستان کی ٹیم کو138 رنز کی شراکت داری قائم کر کے خوبصورت آغاز فراہم کیا۔
دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 15 ، خوشدل شاہ 11جبکہ فہیم اشرف نے 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ یوں پاکستان کی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناکر میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 190رنز کا ہدف دیا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم 190 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنیز 60 اور شیرفین ردرفورڈ51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،دونوں کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔
دیگر بیٹرز میں جیول اینڈریو24 اور روسٹن چیس نے 15رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں نہ صرف 13 رنز سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی،محمد نواز،حارث رئوف،صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پاکستان کی مایہ ناز اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو میچ جبکہ محمد نواز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








