پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا،محمد رضوان نے ناقابل شکست 74 اور فہیم اشرف نے 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، رضوان مرد میدان قرار پائے

76

جوہانسبرگ۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان نے محمد رضوان اور فہیم اشرف کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ شاہینوں نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے 50 گیندوں پر74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف نے 14 گیندوں پر 30 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ رضوان کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ہینرک کلازین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر188 رنز بنائے۔

اوپنر ایڈن مارکرم نے 32 گیندوں پر 51 اور ہینرک کلازین نے 28 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں پیٹ وین بلجن 34 اور جینیمن میلان 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف محمد رضوان اور فہیم اشرف کی دھواں بیٹنگ کی بدولت19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔ آخر میں فہیم اشرف نے 14 گیندوں پر 30 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے 27 جبکہ بابر اعظم اور حیدر علی نے 14 ، 14 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ہینڈرکس نے تین اور تبریز شمسی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔