پاکستان نے ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے درخواست کردی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا میڈ یسنز سانس فرنٹیئرز کے عالمی صدر کو خط لکھ دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان نے ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں ہزاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے درخواست کردی۔اس سلسلے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے میڈ یسنز سانس فرنٹیئرز(ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز) کے عالمی صدر کو خط لکھ دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے اپنے خط میں اس بات …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان نے ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں ہزاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے درخواست کردی۔اس سلسلے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے میڈ یسنز سانس فرنٹیئرز(ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز) کے عالمی صدر کو خط لکھ دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہرین پر چھرے والی بندوق کے استعمال سے سینکڑوں نوجوانوں کی بینائی شدید متاثر ہوئی ہے جنہیں فوری علاج کیلئے آنکھوں کے سرجنز کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply