- Advertisement -
شارجہ۔13مارچ (اے پی پی):پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ذکا احمد قریشی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دی۔
شارجہ کے کرکٹ ویژن سنٹر میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر151 رنز بنائے ، جواب میں سری لنکا کی ٹیم 16 اوورز میں صرف63 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ چوتھے ڈیف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، انڈیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان ڈیف ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=447593
- Advertisement -