گولڈکوسٹ۔14اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں ایک طلائی تمغے سمیت مجموعی طور پر پانچ تمغے اپنے نام کئے، گرین شرٹس نے پانچوں تمغے ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں جیتے۔ ریسلر محمد انعام نے پاکستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز پایا، طیب رضا اور بلال نے کانسی کے تمغے جیتے تھے، طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں کانسی کے تمغے جیتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز آج اتوار کو اختتام پذیر ہوں گے، گرین شرٹس نے ایونٹ میں ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، شوٹنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، سکوائش، ہاکی اور باکسنگ کے ایونٹس میں شرکت کی لیکن گرین شرٹس کے ایتھلیٹس صرف ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں تمغے جیتنے میں کامیاب رہے