29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے کورونا بحران کے دوران جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے...

پاکستان نے کورونا بحران کے دوران جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے بہتر کام کیا، وزیر اعظم عمران خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے بہتر کام کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ہم نے کورونا کے وبائی مرض سے نمٹا اس کے لیے میں اپنی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا بحران کے دوران جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے بہتر کام کیا۔

- Advertisement -

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی بینک نے 2020/22کے سائوتھ ایشیا انڈیکس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے خطے میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح کے ساتھ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عالمی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 2020تا 2022 میں جنوبی ایشیا میں بے روزگار آبادی کی سب سے کم شرح پاکستان میں 4.3 فیصد رہی جبکہ اس کے برعکس بھارت میں اس دوران بے روزگاری کی شرح 8 فیصد، مالدیپ میں 6.3 فیصد، بنگلہ دیش میں 5.4 فیصد، بھوٹان میں 5 فیصد، سری لنکا میں 5.9 فیصد اور نیپال میں 4.7 فیصد رہی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=301179

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں