پاکستان نے کووڈ۔19 کے سدباب میں اہم پیشرفت حاصل کی ہے، معاون خصوصی شہزاد ارباب کا ٹویٹ

101

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کووڈ۔19 کے سدباب میں اہم پیشرفت حاصل کی ہے جس میں تمام اشارے کے معاملات میں کمی کا رجحان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور عید کے دوران اس وباءکو روکنے کے لئے سخت ایس او پیز کی پیروی کریں گے، اﷲ¿ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔