اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان نے کوڈ19 کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کو امداد کی پیشکش کر دی۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کوڈ 19 کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارت کووینٹیلیٹرز ، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں ، پی پی ای اور متعلقہ طبی اشیاء سمیت امداد کی پیش کش کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے متعلقہ حکام امدادی سامان کی فوری فراہمی کے لئے طریق کار پر کام اور وبائی امراض سے لاحق چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مزید تعاون کے ممکنہ طریقے بھی تلاش کرسکتے ہیں۔