پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی ا ایسا کوئی ارادہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

107
China

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ایک بار پھر یوکرین کے تنازعہ کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یہ بات واضح کی ہے کہ اس نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بدھ کو میڈیا کے سوالات کے جواب میں یوکرین کے تنازعہ کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پالیسی کے لحاظ سے پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا۔ ترجمان نے کہا کہ اس نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے پاکستان اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان اس موضوع پر 7 نومبر کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران بات نہیں کی گئی