34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب گولڈن ٹیمپل کو...

پاکستان نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے، پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے ان ریمارکس کے حوالے سے کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔ ترجمان نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کے سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے، پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس پس منظر میں گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی کوشش سے متعلق کوئی بھی دعویٰ بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599216

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں