39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان والی بال فیڈریشن نے پروفیشنل والی بال لیگ منصوبے کو حتمی...

پاکستان والی بال فیڈریشن نے پروفیشنل والی بال لیگ منصوبے کو حتمی شکل دےدی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن نے پروفیشنل والی بال لیگ منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ لیگ رواں سال کے آخر میں منعقد ہو گی جس میں 6 سے 8 غیر ملکی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ہم نے پروفیشنل لیگ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ لیگ رواں سال دسمبر میں شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں 6سے 8غیرملکی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر لیگ میں دو غیرملکی کھلاڑی شامل ہونگے۔ لیگ میں قازقستان، ایران، چین، سری لنکا اور کئی دیگر ایشیئن ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=11251

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں