پاکستان ونیوزی لینڈ کے مابین آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائیگا

40

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا و آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) تر جمان کے مطابق قومی ٹیسٹ سکواڈ آج جمعرات کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا اور یکم و2 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کریگا۔ ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ کوچ وقار یونس وطن واپس روانہ اور قومی سکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وقار یونس نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپسی کی درخواست کی تھی جسے ٹیم منیجمنٹ نے منظور کرلیا ہے۔