پاکستان ون ڈے کپ کے دو میچ (کل)راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

116
پاکستان ون ڈے کپ

راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان ون ڈے کپ کے دو میچ (کل) بروز منگل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیراہتمام پاکستان کپ 2023/24 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

منگل کو راولپنڈی میں شیڈول پہلا میچ لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور ریجن اور لاہور بلیوز کی ٹیمیں شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ۔