لاہور ۔ 31 مئی (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ کے دوران صوبائی دارلحکومت لاہور میں مختلف جگہوں پر بڑی بڑی ٹی وی سکرینیں لگاکر شائقین کرکٹ کیلئے میچ دیکھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ میچ شروع ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگئیں اور لوگوں نے ٹی وی سیٹ آن کرکے ورلڈ کپ کا میچ دیکھا۔ ایمرا سینٹر لاہور میں بھی صحافیوں کیلئے میچ دیکھنے کیلئے انتظامات کیے گئے تھے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹ صادق محمد اور شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر رانا علی سلمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز خاص طور پر 16جون کو پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔