- Advertisement -
لاہور۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ نے بدھ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کیا۔ملتان سے تعلق رکھنے والی گل فیروزہ نے آئرلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کوالیفائر کے پہلے میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبو کیا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے گل فیروزہ کو ڈیبو کیپ دی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے گل فیروزہ کو ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ گل فیروزہ نے پنجاب یونیورسٹی سے سائیکالوجی میں بی ایس آنرز کی تعلیم حاصل کی ہے اور پاکستان کی جانب سے 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579887
- Advertisement -