24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ٹی 20 سیریز...

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ڈبلن میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

ڈبلن۔4اگست (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ڈبلن میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق خواتین کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کرکٹ آئرلینڈ کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور انہیں فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے پاور ہنٹگ پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑی محدود اوورز کے فارمیٹ میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکیں۔ خواتین کرکٹرز کی فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ سکلز کو بہتر بنانے کے لیے انفرادی اور گروپ مشقیں کی گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ 6 اگست کو کھیلے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں