پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئیں

114
Out of cricket

کوئنز ٹائون ۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئیں ، شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئی تھیں،

ترجمان پی سی بی کے مطابق شوال ذوالفقار کے دائیں کندھے میں اے سی جوائنٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، شوال کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہو گا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔