پاکستان ویمن ٹیم کاجنوبی افریقہ ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

111
پاکستان ویمن ٹیم

کراچی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی اٹرنیشنل میچ کیلئے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں اتوار کو پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان نداڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستان کی ٹیم میں سیدہ عروب شاہ کی جگہ امہ ہانی کو شامل کیا گیا ہے۔ مہمان جنوبی افریقہ کی ٹیم میں لورا وولورکڈ (کپتان)، تزمین برسٹس، سنیلوس، سینالو جفتہ، آیابونگا کھاکا، اینیک بوش،

نادین ڈی کلرک، ماریزین کپ، مساباتا کلاس، نوکوولولیکا ملابا اور دل میری ٹکر شامل ہیں جبکہ پاکستان ٹیم میں سدرہ امین،شوال ذوالفقار،بسمہ مععروف،ندا ڈار(کپتان)، منیبہ علوی (وکٹ کیپر)،عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا،امہ ہانی،،ڈیانا بیگ،نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ راشد ریاض اور طارق رشید آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ فیصل آفریدی تھرڈ امپائر،عافیہ امین ریزرو امپائر اور محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔