27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا کامن ویلتھ گیمز کےلئے پانچ رکنی ٹیم...

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا کامن ویلتھ گیمز کےلئے پانچ رکنی ٹیم کا اعلان

- Advertisement -

لاہور۔13 فروری(اے پی پی )پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے رواں سال اپریل میں آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کےلئے پانچ ویٹ لفٹرز اور دو کوچز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری امجد امین بھٹی کے مطابق اعلان کردہ پانچ ویٹ لفٹرز میں محمد نوح دستگیر بٹ ( پلس 105کلوگرام )، ابو سفیان (69کلوگرام )، طلحہ طالب (62کلوگرام )، عثمان امجد راٹھور (94کلوگرام ) اور عبداللہ غفور (56کلوگرام ) شامل ہیں جبکہ کوچز میں محمد الیاس بٹ اور علی اسلم ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دو ریزرو کھلاڑی بھی بیک اپ کےلئے رکھے گئے ہیں جن میں جمیل اختر (105کلوگرام ) اور حیدر علی (77کلوگرام ) شامل ہیں۔ امجد امین بھٹی نے کہاکہ مذکورہ کھلاڑیوں کو مختلف ٹرائلز کی بناءپر میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے اور ان سے کامن ویلتھ گیمز میں کافی توقعات وابستہ ہیں ۔ اولمپک گیمز 4 سے 15اپریل تک گولڈ کوسٹ سٹی آسٹریلیا میں ہوں گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89465

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں