پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے انتخابات،چیئرمین میاں عامر محمود، صدر میاں محمد اسلم صدر، سیکرٹری جنرل محمد امین بٹ منتخب

148

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے آئندہ چار سال کےلئے 2017-21 انتخابات مکمل ہو گئے، انتخابات میں میاں عامر محمود کو چیئرمین، میاں محمد اسلم کو صدر اور محمد امین بٹ کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور میں پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں متفقہ طور پرمیاں عامر محمود کو چیئرمین، میاں محمد اسلم کوصدر، حافظ عمران بٹ کو چیف ایگزیکٹو اور محمد امین بٹ کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر محمد جاوید انور بوبک، چار نائب صدور عبدالعزیز خان، شیراز محمد، نفیس احمد اور نزہت جبین، خزانچی چوہدری علی حسن جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں حافظ سلمان بٹ، محمد راشد ملک، مشتاق احمد، جاوید اقبال اور ملک مظہر اللہ خان شامل ہیں۔ انتخابات لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ چوہدری ذوالفقار احمد کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد جہانگیر بھی موجود تھے۔