24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںپاکستان و بھارت کے مابین تناؤ کی کیفیت کسی کے مفاد میں...

پاکستان و بھارت کے مابین تناؤ کی کیفیت کسی کے مفاد میں نہیں ۔ ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ خطے کے حالات اور پاکستان و بھارت کے مابین تناؤ کی کیفیت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان اور بھارت کے دوران کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

اس وقت خطے کو آگے بڑھنے کیلئے امن و محبت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انھوں نے جمعہ کو سفیر مسجد کوئٹہ میں قاری نعیم الرحمٰن نورزئی سے ملاقات اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہی، علی رضا رجائی نے امت مسلمہ کے مابین عوامی رابطوں کے فروغ اور اسلامی حکومتوں کے تعاون پر زور دیتے ہوئے ایران، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ روابط کے فروغ اور تجارت میں اضافے کو عوامی مفادات کے لیے لازمی قرار دیا۔

- Advertisement -

عالمی طاقتیں اپنے درمیان بارڈرز کے خاتمے پر عمل پیرا ہیں جبکہ اس خطے میں سرحدوں پر مشکلات اور چیلنجز پیدا کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہرگز نہیں چاہتیں کہ مسلمان آپس میں قریب ہوکر ایک قوت بن جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594977

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں