اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کےپاکستان ٹوبیکو کمپنی نے ایشیائی بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰ کے لئے پاکستان میں بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کا مقابلہ ہندوستان ، بنگلہ دیش اور بہت سے دوسرے ممالک کے ساتھ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اگلے 5 سالوں میں 3000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ یہ منصوبہ ٹیلنٹ انکیؤبیبٹر (talent incubator) کے طور پر بھی کام کرے گا ، جس سے فردی استعداد میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی سروسز کی برآمدات بھی بڑھیں گی، اس منصوبے سے سالانہ 100 ملین ڈالر زرمبادلہ کی آمدنی ہوسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد کسی بین الاقوامی کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنے بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) کو پاکستان منتقل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اعتماد کے اظہار کے لئے میں برطانوی امریکن ٹوبیکو اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔