پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے ذمہ دارانہ سیاحت آگاہی مہم کے تحت سیاحوں کے لئے اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے جس کے پیش نظر تمام سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر پر روانگی سے قبل ہوٹل یا رہائش کی پیشگی بکنگ لازماً یقینی بنائیں تاکہ …
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے ذمہ دارانہ سیاحت آگاہی مہم کے تحت سیاحوں کے لئے اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے ذمہ دارانہ سیاحت آگاہی مہم کے تحت سیاحوں کے لئے اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے جس کے پیش نظر تمام سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر پر روانگی سے قبل ہوٹل یا رہائش کی پیشگی بکنگ لازماً یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
پی ٹی ڈی سی نے سیاحوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ سفر کریں اور اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنائیں، سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں، موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں، ضروری ادویات اور فرسٹ ایڈ کٹ ساتھ رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے ماحول کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کسی بھی مسئلے یا ہنگامی صورتحال میں ٹورسٹ ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر یں، ذمہ داری سے سفر کرنا اور خوبصورت ماحول کا تحفظ کرنا ہر سیاحوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔








