دبئی۔21اگست (اے پی پی):پاکستان ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے زیر اہتمام پاکستان ،افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئی ۔ پاکستان ،افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز میں شامل ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے اس سلسلے میں پہلے ہی تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کر رکھا ہے جس کے تمام میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 29 اگست کو کھیلا جائے گا،دوسرا میچ یواے ای اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا میچ یواے ای اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 1 ستمبر کو کھیلا جائے گا،چوتھا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 2 ستمبر کو کھیلا جائے گاپانچواں میچ پاکستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر کو کھیلاجائے گا۔
چھٹا میچ افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایشیا کپ سے قبل ایک اہم وارم اپ موقع فراہم کرے گی ۔
پاکستان ٹیم 21 سے 27 اگست تک پری سیریز ٹریننگ کیمپ میں بھی حصہ لے گی۔ جس دو ران دو انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز 29 اگست سے ہوگا اور فائنل 7ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا۔