فیصل آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے جمعہ کے روز فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گیری کرسٹن پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کے ہمراہ کھلاڑیوں کی کا کرکردگی کا جائزہ لینے فیصل آباد اقبال سٹیڈیم آئے ۔گیری کرسٹن اور ڈیوڈ ریڈ نے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں سٹالینز اور لائنز کا میچ بھی دیکھا۔انہوں نے سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔
گیری کرسٹن بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔گیری کرسٹن، ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور ڈیوڈ ریڈ 23 سمتبر کو لاہور میں کنیکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔