اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق نے ینگ ٹینس سٹارز کے ہمراہ پیر کو پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہومز آمد پر سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) نے بچوں کے ساتھ اپنے سٹارز کا فقید المثال استقبال کیا۔ اعصام الحق کے ساتھ حالیہ انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑی میکائیل بیگ ،حمزہ رومن اور زوہیب افضل ملک بھی شامل تھے ۔ زمرد خان …
پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق کا ینگ ٹینس سٹارز کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق نے ینگ ٹینس سٹارز کے ہمراہ پیر کو پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہومز آمد پر سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) نے بچوں کے ساتھ اپنے سٹارز کا فقید المثال استقبال کیا۔ اعصام الحق کے ساتھ حالیہ انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑی میکائیل بیگ ،حمزہ رومن اور زوہیب افضل ملک بھی شامل تھے ۔
زمرد خان نے کھلاڑیوں کو جیت پر مبارکباد دی اور سویٹ ہوم کی جانب سے اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ اس پر مسرت موقع پر ہمارے نوجوانوں کی جیت کو یاد رکھنے اور اس خوشی کو اپنی خوشی سمجھنے پر میں پاکستان سویٹ ہوم بالخصوص زمرد خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ زمرد خان کی فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں اور یہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔








