اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے5 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے4 کھلاڑی اور ایک آفیشل کو منتحب کیا گیا ہے۔